ایران کو یمن میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے : یمنی آرمی چیف

17  فروری‬‮  2019

صنعاء (این این آئی)یمن کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبداللہ النخعی نے کہا ہے کہ ایران کو یمن میں قدم رکھنے، اپنے کلچر کو فروغ دینے اور عرب خطے کو تباہ کرنے کے پروگرام کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یمنی قوم اور اس کے عرب اتحادی ممالک

ایرانی پروگرام کو ہرصورت میں ناکام بنائیں گے۔ انصاف اور مساوات کی فتح ہوگی اور یمن ایک جدید اور ترقی یافتہ ریاست بنے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار عدن میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے عہدیداروں سے ملاقات میں کیا۔ اس ملاقات میں یمن کے مختلف محاذوں پر جاری جنگ، باغیوں کے تسلط سے شہروں کی آزادی اور باغیوں کے خلاف جاری کارروائی پر بات چیت کی گئی۔یمنی آرمی چیف نے سعودی عرب کی مسلح افوج کے عہدیداروں کا خیر مقدم کیا اور ریاض کی جانب سے یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف جاری لڑائی میں مدد پرخصوصی شکریہ ادا کیا۔ جنرل الں خعی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور دیگر عرب اتحادی ممالک کی معاونت سے یمن کو ایرانی رجیم کے چنگل سے آزاد کرانے کی راہ ہموار ہوئی ہے یمن کے حوالے سے ایران کے تمام خواب چکنا چور ہوگئے ہیں۔اس موقع پر سعودی عسکری قیادت نے یمنی آرمی چیف کو یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری لڑائی منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…