سعودی فرمانروا نے کھربوں ریال مالیت کے عوامی فلاحی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

14  فروری‬‮  2019

ریاض(این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے دارالحکومت الریاض میں کھربوں ریال مالیت کے درجنوں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔ مجموعی طور پر ان منصوبوں کی لاگت3 کھرب 38 ارب ریال ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر صدارت

کابینہ کا اہم اجلاس الریاض کے الحکم شاہی محل میں ہوا جس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے، تعلیم، صحت، سرمایہ کاری، ترقی اور کھیلوں کے کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ان منصوبوں پر تین کھرب 38 ارب ریال کی لاگت آئے گی۔مجموعی طور پر الریاض میں 2839 منصوبوں کا افتتاح کیا گیا جب کہ 931 منصوبے پہلے ہی پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔دیگر منصوبوں میں تعلیم کی 19 اسکیموں کے لیے 80 کروڑ 99 لاکھ ریال، میڈیکل سینٹر اور بڑے اسپتالوں کے قیام کے لیے 11 ارب 33 کروڑ ریال، بجلی کے 14 منصوبوں کے لیے 26 ارب اریال، سیوریج اور سیلابی پانی کی نکاسی کے لیے 2 ارب 89 کروڑ، ہاؤسنگ 10 پراجیکٹ کے لیے 7 ارب ریال، صنعتی اور تجارتی 66 منصوبوں کے لیے 10 ارب 40 کروڑ ریال، جنوبی الریاض میں مصنوعی جزیرے کے قیام کے لیے 3 لاکھ 15 ہزار مربع میٹر جگہ مختص کی گئی۔ اس کے علاوہ سپورٹس سینٹر کے قیام، پارکوں اور دیگر منصوبوں کے لیے بھی رقوم مختص کی گئیں۔شاہ سلمان کے ہمراہ سعودی عرب کی انتظامی اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ رکان بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے جب کہ الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز، شہزادہ عبدالعزیز بن سعوعد بن نایف اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…