محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل سعودی فرمانرواکی زیر صدارت کابینہ میں اہم فیصلے، معاہدوں کا اختیار کسے دیدیا؟

13  فروری‬‮  2019

ریاض(آن لائن) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کابینہ نے آئل ریفائنری سمیت پاکستان میں معاہدوں کا کلی اختیار وزراء کو تفویض کردیا۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس کے دوران کئی اہم فیصلے کیے گئے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر پیٹرولیم خالد الفالح پاکستان کیساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے جبکہ عجائب گھر اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں پاکستان کیساتھ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا اختیار

سیاحت و قومی ورثے کے سربراہ کو دیا گیا ہے۔بدھ کے روز اس ضمن میں سعودی وزیر پیٹرولیم و توانائی خالد الفالح نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر میں پٹرول اور گیس کے ذخائر تلاش کرے گا ،جس کے لیے اسکیموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں آرامکو بیرونی دنیا میں بھی اپنا کام پھیلائے گی۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر 20 ارب ڈالر کے معاہدے متوقع ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…