اردن : کرک حملے کے جْرم میں دوسگے بھائیوں کو سزائے موت کا حکم

11  فروری‬‮  2019

عمان (این این آئی)اردن میں ایک فوجی عدالت نے دو سگے بھائیوں کو 2016ء میں دہشت گردی کے ایک حملے میں ملوث ہونے کے جرم میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت سنادی،سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے اردن کے علاقے کرک میں اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ایک ماتحت عدالت نے گذشتہ سال نومبر میں ان دونوں بھائیوں کو اس مقدمے میں عمرقید کی سزا سنائی تھی۔

لیکن اعلیٰ عدالت نے اتوار کو اپنے فیصلے میں اس سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور اس کے بجائے انھیں سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ان دونوں بھائیوں پر الزام تھا کہ انھوں نے کرک میں پولیس اہلکاروں اور سیاحوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں سات پولیس اہلکار ، دو اردنی شہری اور ایک کینیڈین خاتون سیاح ہلاک اور چونتیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کی اسٹیٹ سکیورٹی عدالت ( فوجداری عدالت) نے خالد المجلی اور اس کے بھائی حمزہ المجلی کو تختہ دار پر لٹکانے کا حکم دیا ہے۔ایک عدالتی ذریعے نے کہا کہ ان دونوں مدعا علیہان کی کارروائی سے اردنی شہریوں اور غیر ملکی سیاحوں میں افراتفری اور خوف وہراس پھیلا تھا۔اس سے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرات پیدا ہوگئے تھے۔ابتدا میں ان دونوں بھائیوں سمیت دس افراد کے خلاف دہشت گردی کی کارروائی میں ملوث ہونے ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دھماکا خیز مواد تیار کرنے کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی تھی۔ عدالت نے ان میں سے تین کو 15، 15 سال قید اور پانچ کو تین تین سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…