ٹرمپ افغانستان سے نکلنے کیلئے سنجیدہ ہیں، ہم ملک میں اسلامی نظام قائم کریں گے خواتین کو تعلیم اور ملازمت کی اجازت ،افغان طالبان نے بڑا اعلان کردیا

1  فروری‬‮  2019

کابل (آن لائن) افغان طالبان نے کہا ہے کہ بظاہر لگ رہا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے نکلنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ‘امریکا سے امن معاہدہ اصولی فریم ورک تک پہنچ چکا ہے جس پر اگر عمل درآمد ہوتا ہے اور اگر امریکی سنجیدہ اقدامات اٹھاتے ہوئے معاہدے پر کاربند رہتے ہیں تو ہمیں امید ہے کہ امریکا، افغانستان پر اپنا قبضہ ختم کردے گا۔’

انہوں نے کہا کہ ‘بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے نکلنے کے لیے سنجیدہ ہیں۔’واضح رہے کہ افغانستان کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے بھی رواں ہفتے معاہدے کے مسودے کے ‘فریم ورک’ سے متعلق بات کی تھی، تاہم انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ابھی امریکا کے انخلا سمیت معاہدے کے لیے دیگر اہم رکاوٹیں دور کرنا ابھی باقی ہے۔ماہرین نے افغان تنازع کے حوالے سے ہونے والی حالیہ پیشرفت کو اہم سنگِ میل قرار دیا۔تاہم اس سے افغان عوام اور مبصرین میں اس خدشے نے جنم لیا کہ شدت پسندوں اور افغان حکومت کے درمیان دیرپا امن قائم ہونے سے قبل غیر ملکی فوجیوں کا ملک سے جانا خطرے سے خالی نہ ہوگا۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ‘غیر ملکی فوجوں کا انخلا ہمارا پہلا مقصد ہے۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘دوسرا یہ کہ ہم ملک میں اسلامی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں’، جس سے افغان عوام کی یہ امید ختم ہوتی جارہی ہے کہ شدت پسند، ملک میں 2001 سے قائم جمہوری نظام کا حصہ بنیں گے۔’ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ‘ہم اسلامی نظام مختلف سیاسی فریقین سے مذاکرات کے بعد قائم کریں گے، حالانکہ وہ اب تک قابضین کے چھتری تلے موجود ہیں۔’انہوں نے کہا کہ ‘اگر کابل حکومت اس نظام کے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈالتی تو یقیناً جنگ کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی، جبکہ طالبان اپنی اجارہ داری قائم نہیں کرنا چاہتے۔’طالبان ترجمان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ’90 کی دہائی میں طالبان کی حکومت نے کئی معاشی، اقتصادی اور سیکیورٹی مسائل کا سامنا کیا،

جس میں ایک بڑا مسئلہ مرد و خواتین میں حد سے زیادہ فرق کرنا تھا۔طالبان کی حکومت میں خواتین کو گھروں تک محدود رکھا جاتا تھا، گھر سے باہر جانے کے لیے ان کے ہمراہ مرد کا ہونا لازمی تھا اور انہیں سختی سے چہرہ ڈھانپنے کا پابند کیا جاتا تھا، جبکہ لڑکیوں کے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی تھی۔تاہم ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ‘اب طالبان، خواتین کی تعلیم کے مخالف نہیں ہیں۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم خواتین کو تعلیم حاصل کرنے اور ملازمت کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوشش کریں گے، جبکہ شریعت میں خواتین کو جن چیزوں کی آزادی ہے انہیں اس کی اجازت ہوگی۔’انہوں نے بتایا کہ ‘امریکا سے مذاکرات کا اگلا دور 25 فروری کو دوحہ میں ہوگا۔’۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…