طالبان سے جنگ،افغانستان میں روزانہ کتنے سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہورہے ہیں؟افغان صدر اشرف غنی کاافسوسناک انکشاف

26  جنوری‬‮  2019

ڈیووس(این این آئی)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کے دور صدارت میں ستمبر 2014 سے اب تک 45 ہزار افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا کہ جب سے انہوں نے صدر کا منصب سنبھالا ہے

اس وقت سے سیکیورٹی فورسز کے 45 ہزار اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ان کا کہنا تھا کہ جب سے میں صدر بن گیا ہوں تب سے 45 ہزار اہلکاروں نے قربانی دی ہے اور اس دوران بیرونی نقصان کی تعداد 72 سے کم ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے برسر پیکار کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کی ضرورت ہے جہاں ایک طرف امریکی، یورپی اور دیگر اقوام کا تحفظ کرنا ہے وہی اپنے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ اور اپنے ادارے مستحکم ہوں۔افغان صدر کے بیان کے مطابق افغانستان میں جاری کشیدگی میں روزانہ کی بنیار پر 28 سے زائد افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو مارا جاتا ہے جو ایک ہول ناک صورت حال کو ظاہر کرتا ہے۔اشرف غنی کے بیان اور افغان سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تعداد سے امریکی حکام کے ان دعووں کی نفی ہوتی ہے جس کے مطابق افغان فورسز مختلف گروپوں کے خلاف موثر کارروائی کرنے کے قابل ہوچکی ہیں۔افغان طالبان کی جانب سے 5 جنوری کو ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ 2018 میں ہونے والے خون ریز 90 فیصد واقعات کی ذمہ داری امریکا اور افغان فورسز پر عائد ہوتی ہے۔طالبان کی جانب سے جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ برس مجموعی طور پر 4 ہزار 170 شہری متاثر ہوئے جن میں سے 2 ہزار 294 افراد جاں بحق اور 1876 افراد زخمی ہوئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…