ڈینش جنرل لوزگارڈ یمن میں یو این مبصر مشن کے نئے سربراہ مقرر

24  جنوری‬‮  2019

ِ صنعاء(این این آئی)یمن میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے قائم کردہ اقوام متحدہ کے مبصر مِشن کے ڈچ سربراہ جنرل پیٹرک کمائرٹ کی سبکدوشی کے بعد ان کی جگہ جگہ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے جنرل مائیکل انکر لوزگارڈ کو مبصر مشن کا نیا سربراہ مقرر کردیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمن کے لیے مقرر کردہ مبصر مشن کے نئے سربراہ جنرل مائیکل انکر لوزگارڈ مشرق وسطیٰ کے امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ انہیں 2006ء میں عراق میں تعینات کیا گیا۔ اس کے بعد وہ سارائیوو، بوسنیا، مالی اور نیٹو تنظیم

میں یورپی یونین کے مندوب کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ادھر یمن کے لیے اقوام متحدہ کے امن مندوب مارٹن گریفیتھس بدھ کے روز مبصر ٹیم کے سبکدوش سربراہ جنرل کمائرٹ کے ہمراہ صنعاء سے الحدیدہ کے لیے روانہ ہو گئے ۔ قبل ازیں گریفیتھس اور کمائرٹ کے درمیان الحدیدہ بندرگاہ کی نگرانی سادہ کپڑوں میں ملبوس حوثی باغیوں سے لے کر کوسٹ گارڈ کے حوالے کرنے پر اختلافات بھی سامنے آئے تھے۔ذرائع کا کہناتھا کہ جنرل کمائرٹ حوثیوں کے معاملے میں سختی برتنے کے قائل ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…