امریکا، برطانیہ ،یورپ میں برف باری،لندن میں سردترین رات کا ریکارڈقائم

23  جنوری‬‮  2019

لندن(این این آئی)امریکا، برطانیہ، فرانس سمیت دیگر یورپی ملکوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، لندن میں پارہ منفی 12 تک گر گیا، موسم کی سرد ترین رات کا ریکارڈ بن گیا جبکہ کینیڈا کی نیاگرا آبشار بھی جمنے لگی، دلکش نظارہ دیکھنے سیاح کھنچے چلے آئے۔فرانس کے شمالی اور

وسطی حصے میں برف باری کے باعث الرٹ جاری کردیئے گئے، پیرس میں بھی سیزن کی پہلی برف باری ہوئی، موسم کا مزہ لینے کے لیے کسی نے اسنو مین بنایا تو کوئی یہ مناظر کیمرے میں قید کرتا نظر آیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی نیشنل ویدر سروس نے بتایاکہ امریکا کی وسط مغربی اور شمال مشرقی ریاستوں میں شدید سردی اور برف کا طوفان جاری ہے، میساچیوسٹس کے ساحل تک آتے آتے سمندر کا پانی جم گیا۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں پارہ منفی 12 ہوگیااور موسم کی سرد ترین رات کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔مغرب سے مشرق کی طرف جانے والے طوفان میں کینیڈا سے آنے والی ہواؤں میں مزید تیز ی آئے گی، شدید سرد موسم کے باعث کینیڈا کی نیاگرا آبشار کا کچھ حصہ جم گیا، دلکش نظارہ دیکھنے سیاح کھنچے چلے آئے۔فرانس کے شمالی اور وسطی حصے میں برف باری کے باعث الرٹ جاری کردیئے گئے، پیرس میں بھی سیزن کی پہلی برف باری ہوئی، موسم کا مزہ لینے کے لیے کسی نے اسنو مین بنایا تو کوئی یہ مناظر کیمرے میں قید کرتا نظر آیا۔بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں بھی شہری موسم کی پہلی برف باری کا لطف لیتے نظر آئے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…