شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوبارہ ملاقات فروری میں کروں گا،امریکی صدر

19  جنوری‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فروری کے مہینے میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے دوسری ملاقات کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے اس اعلان سے پہلے، شمالی کے مذارات کار کم یانگ چول نے صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے ملاقات کی۔ واشنگٹن تک کم یانگ چول کی آمد

ایک اچھی علامت ہے، جس میں جوہری سفارت کاری میں پیش رفت کا اشارہ ملا ہے۔وہ صدر ٹرمپ کے لیے کوریائی رہنما کا حظ بھی لائے ۔ اگرچہ یہ واضح نہیں کہ خط میں کیا ہے تاہم ہمارے نامہ نگار کے مطابق اس میں آئندہ ملاقات کا منصوبہ ہو سکتا ہے۔اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ انہیں اس ملاقات کا انتظار رہے گا۔صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ سینڈرز نے کہا کہ ایک طرفہ جوہری توانائی سے چھٹکارے پر بات چیت جاری رہے گی تاہم امریکہ شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں اور دباؤ بنائے رکھے گا۔اس سے پہلے سنگاپور کے تفریحی جزیرے سینٹوسا میں ہونے والی ملاقات میں منگل کو دونوں رہنماؤں نے پہلے مصافحہ کیا اور پھر 38 منٹ تک پرائیوٹ ملاقات کی جس میں مترجمین کے علاوہ کوئی شریک نہ تھا۔اس موقع پر کم جونگ نے کہا کہ ہم نے ماضی کو پیچھے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور دنیا کو اہم تبدیلیاں نظر آئیں گی۔جبکہ صدر ٹرمپ نے پریس کانفرس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ ہر کوئی جنگ کر سکتا ہے لیکن صرف بہادر ہی امن لا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…