تعزمیں اتحادی فوج کی بمباری،جھڑپوں میں 17 حوثی جنگجو ہلاک،متعددگرفتار

19  جنوری‬‮  2019

صنعاء(این این آئی)یمن کی جنوب مغربی گورنری تعز میں عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 9 حوثی باغی جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اوران کی متعدد گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوگیا۔یمنی فوج نے الجوف کے شمالی محاذ الیتمہ میں سرکاری فوج نے حوثیوں سے متعدد اہم مقامات چھین لیے،جھڑپوں میں آٹھ باغی ہلاک اور متعدد گرفتار کرلیے گئے جبکہ بچ جانے والے بعض جنگجو فرار ہوگئے،عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے الکدحہ محاذ کے نواحی علاقے نقیل الکور میں

حوثیوں کی کمک فراہم کرنے کی تیاری پر گولہ باری کی۔ بمباری میں 9 جنگجو ہلاک اور ان کی متعدد گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوگیا۔یمن کی سرکاری فوج کے مطابق الجوف کے شمالی محاذ الیتمہ میں سرکاری فوج نے حوثیوں سے متعدد اہم مقامات چھین لیے۔ سرکاری فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو الجوف کے محاذ پر باغیوں کے خلاف زمینی آپریشن میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔الجوف سے ایک عسکری ذریعے کے مطابق فوج نے جبل عشر، التباب اور دیگر مقامات پر حوثیوں کے خلاف تباہ کن حملہ کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…