بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر زیادہ لائیکس کیلئے اپنی فوج کو بھی نہ بخشا ایسا کام کر دیا جس نے تصاویروں کے پیچھے چھپا پول کھل کر رکھ دیا بھارت دنیا کے سامنے شرمندہ ہو گیا

11  جنوری‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کی اپنے فوجیوں کو دنیا کی سخت جان فوج دکھانے کی ایک اور چال اْس وقت ناکام ہوگئی، جب زیادہ سے زیادہ لائیکس اور توجہ حاصل کرنے کے لیے فوجیوں کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلادی گئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق13 ہزار فٹ بلندی پر واقع گلیشیئر پر موجود فوجیوں کی کچھ تصاویر کے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ یہ بھارتی فوجی ہیں، تاہم برطانوی میڈیا کی تحقیق میں بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھل گیا اور جن فوجیوں کی تصاویر شیئر کی گئیں

وہ غیر ملکی نکلے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر کو بنگالی زبان کے ایک فیس بک پیج پر پاکستانی سرحد پر تعینات بھارتی خواتین فوجیوں کی تصویر بتا کر شئیر کیا گیا، جسے 3 ہزار سے زیادہ افراد نے سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔لیکن یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا اور یہ تصویر دراصل کردستان کے پیشمرگا جنگجوؤں کی نکلی۔انڈین واریئرنامی ایک فیس بک نے برف سے ڈھکے چہرے کے ساتھ اس شخص کی تصویر کو بھارتی فوجی کی تصویر بتا کرشیئر کیا جسے سیکڑوں فیس بک پیجز اور ٹوئٹر ہینڈلز نے آگے بڑھایا، لیکن اس جھوٹے دعوے کی بھی قلعی کھل گئی۔یہ تصویر دراصل امریکی سرفر اور تیراک ڈین شکیٹر کی نکلی، جو مشی گن کی سپریئر جھیل میں منفی 30 ڈگری درجہ حرارت میں سرفنگ کے دوران لی گئی تھی۔منفی 50 ڈگری میں سیاچن گلیشیئر پر فرائض سرانجام دیتے مبینہ بھارتی فوجی کی ایک تصویر کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمان کرن کھیر اور بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے شئیر کیا۔تاہم ان جھوٹے دعووں کا بھی پول کھل گیا۔ درحقیقت یہ تصاویر 2013 میں روس کی اسپیشل فورس کی تربیت کے دوران لی گئی تھیں۔واضح رہے کہ 2014 میں یہ تصاویر یوکرائن میں یوکرائنی بہادر فوجیوں کے نام سے وائرل ہوئی تھیں، تاہم اس دعوے کو یوکرائنی فیکٹ چیک ویب سائٹ نے ایک آرٹیکل اسٹاپ فیک کے ذریعے مسترد کرتے ہوئے ان کی روسی فوجیوں کی حیثیت سے تصدیق کی تھی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…