اسرائیل نے اہم ترین اسلامی ملک پر حملہ کر دیا جوابی کارروائی میں صیہونی ریاست پر میزائلوں کی بارش کر دی گئی

26  دسمبر‬‮  2018

دمشق(این این آئی)اسرائیل نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی پاسداران انقلاب اور لبنانی حزب اللہ ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے جن میں حزب اللہ کے کم سے کم تین اسلحہ گودام تباہ ہوگئے ۔شام میں انسانی حقوق کے آبزرور رامی عبدالرحمان نے عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل نے دمشق کے نواحی علاقون الکسوی اور الدیماس میں حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں پر بمباری کی۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے جنوب اور مغرب میں

حزب اللہ اور ایرانی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب شامی ذرائع ابلاغ نے رات گئے خبر دی کہ اسرائیلی میزائل حملوں سے دمشق کے نواحی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ۔شامی محکمہ دفاع نے جوابی میزائل داغے ہیں اور ایک میزائل لبنان کی وادی البقاع میں گرا ،شام کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کے خلاف اسرائیل نے اپنے دفاعی نظام کو فعا کردیا تھا۔ وادی گولان کی فضاء میں ایران کے متعدد میزائل روک دیئے گئے ۔ اسرائیل نے دعویٰ کیاکہ وادی گولان پر روکے گئے میزائل شام سے داغے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…