امریکا کا شام سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا حتمی فیصلہ

20  دسمبر‬‮  2018

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے جنگ زدہ ملک شام سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے’ ’اے ایف پی‘‘ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دے دی ہے۔

امریکی فیصلے کے بعد داعش کے خلاف امریکی عسکری تعاون سے لڑنے والے کردش ملیشیا کی قسمت پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔امریکی صدر نے ٹوئٹ کیا کہ ’شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا واحد مقصد داعش کے جنگجوؤں کی شکست تھی۔امریکی صدر کے فیصلے سے متعلق واشنگٹن حکام نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجیوں کی واپسی کا فیصلہ گزشتہ روز ہی کرلیا تھا‘ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شام سے تمام امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جائیگا۔واضح رہے کہ شام میں تقریباً 2 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جو کردش ملیشیا کو ٹریننگ اینڈ ایڈویز کے فرائض انجام دے رہے تھے تاکہ مقامی ملیشیا داعش کا مقابلہ کرسکیں۔امریکی حکام کی جانب سے فوجیوں کی واپسی کے لیے اوقات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔پینٹاگون نے محدود تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ’فوجیوں کا تحفظ یقینی طور پر اولین ترجیح ہے تاہم واپسی کا عمل جلد از جلد ہوگا۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا کہ شام میں داعش کی شکست کے بعد بھی گلوبل کولیشن کا عمل جاری رہیگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…