یو اے ای : ماحول بچاؤ مہم، معروف سیاحتی مقام پر بار بی کیو پر پابندی عائد

17  دسمبر‬‮  2018

دبئی(آئی این پی) اماراتی حکام نے ماحولیاتی نظام کی حفاظت کیلئے متحدہ عرب امارات کے اہم سیاحتی مقام پر بار بی کیو بنانے پر پابندی لگا دی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے اتوار کے روز جاری بیان میں کہا کہ سیاحتی مقام جبل حفیط کا دورہ کرنے والے سیاحوں کی بارہا خلاف ورزی کے بعد مذکورہ علاقے میں بار بی کیو پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق

پیر کو میونسپلٹی حکام کا کہناتھا کہ سیاح پہاڑوں پر بیٹھنے کیلئے لگائی گئی بینچوں اور لکڑی کی کرسیوں کو بار بی کیو تیار کرنے کیلیے نذر آتش کردیتے ہیں جبکہ پارکنگ ایریا میں بار بی کیو تیار کرنے کیلیے کوئلے اور کچرے کا استعمال کرتے ہیں جس کی صفائی انتظامیہ کے لیے انتہائی مشکل ہوجاتی ہیاور فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریاست دبئی اور راس الخیمہ کے حکام کی جانب سے بار بی کیو بنانے اور آگ لگانے کیلیے کچھ قوانین متعارف کروائے گئے ہیں جس کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں کو موسم سرما میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ بار بی کیو پارٹی کرنے کی اجازت ہے تاہم حکام کا کہنا تھا کہ بار کیو پارٹی ملک بھر کے پارکوں میں مخصوص کی گئی جگہوں پر ہی بار کیو پارٹی کی جاسکتی ہے۔اماراتی حکام نے واضح کیا کہ سیاحوں کو عوامی ساحلوں اور مقامات پر بار بی کیو تیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…