جمال خاشقجی قتل : معتبر تحقیقات کی جائیں، اقوام متحدہ کا مطالبہ

17  دسمبر‬‮  2018

دوحہ(آئی این پی) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گیٹریس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی قابلِ اعتبار تحقیقات ہونی چاہیے۔پیر کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دوحا میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی معتبر تحقیقات ہونا انتہائی ضروری ہے اور جو بھی اس میں ملوث ہوں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔بین الاقوامی ادارے کا سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس کیس کے حوالے

سے میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی رپورٹس کے علاوہ کوئی معلومات نہیں۔واضح رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو ترکی میں قائم سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے فورا بعد قتل کردیا گیا تھا جبکہ سعودی عرب نے اسے بدمعاشوں کی کارروائی قرار دیا تھا۔ترکی کی جانب سے جمال خاشقجی، جو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ناقد تھے، کے قتل میں ملوث افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا لیکن ہر مرتبہ اسے سعودی عرب نے مسترد کردیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…