بھارتی فوج کی فائرنگ سے انڈونیشیا پلٹ کشمیری نوجوان عابد لون کی شہادت پر انڈونیشیا میں بھی مظاہرے شروع،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

16  دسمبر‬‮  2018

جکارتہ(این این آئی) بھارتی فوج کی فائرنگ سے انڈونیشیا پلٹ کشمیری نوجوان کی شہادت پر انڈونیشیا میں بھی مظاہرے کیے گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑے نوجوان عابد لون نے جام شہادت نوش کرلیا۔ عابد لون نے انڈونیشیا سے ایم بی اے کیا تھا اور پھر روزگار کیلئے وہیں مقیم ہوگئے تھے

جہاں انہوں نے کچھ عرصے قبل مقامی خاتون سے شادی کرلی تھی۔عابد نبی لون اپنی سرزمین کی محبت میں اہلیہ کے ہمراہ چھ ماہ قبل ہی اپنے والدین کے پاس کشمیر لوٹے تھے اور حال ہی میں کاروبار شروع کیا تھا۔ عابد نبی لون کی تین ماہ کی معصوم بیٹی ہے۔ عابد لون کی شہادت پر غیر ملکی اہلیہ غم سے نڈھال ہیں۔عابد نبی لون کی شہادت پر انڈونیشیا میں ان کی اہلیہ کے والدین کے گھر لوگوں کا تانتا بند گیا، اپنی بیٹی کے بھری جوانی میں بیوہ ہوجانے پر افسردہ ماں نے دیگر شہریوں کے ہمراہ جکارتہ میں مظاہرہ بھی کیا۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینر اْٹھا رکھے تھے جس میں کشمیر میں معصوم نوجوانوں کے قتل عام کو رکوانے کے مطالبے درج تھے۔ مظاہرین نے بھارتی جارحیت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔علاوہ ازیں گزشتہ روز بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں نوجوانوں کی شہادت پر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے شہریوں پر براہ راست فائرنگ کرکے 11 شہریوں کو شہید کردیا تھا جن میں عابد لون سمیت ایک آٹھویں جماعت کا طالب علم بھی شامل ہے۔  بھارتی فوج کی فائرنگ سے انڈونیشیا پلٹ کشمیری نوجوان کی شہادت پر انڈونیشیا میں بھی مظاہرے کیے گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے گھر کے باہر کھڑے نوجوان عابد لون نے جام شہادت نوش کرلیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…