پلوامہ میں 11نوجوانوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال،احتجاجی مظاہرے ،200سے زائد زخمی

16  دسمبر‬‮  2018

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز 11کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر اتوار کو مقبوضہ وادی میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی۔ سرینگر سمیت تمام ضلع ہیڈکوارٹرز میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کے قتل پر تین روز ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔ مشترکہ حریت قیادت نے نوجوانوں کے قتل پر احتجاج ریکارڈ کرانے کرانے کیلئے کل پیر کو سرینگر کے علاقے بادامی باغ میں قائم بھارتی فوجی چھاؤنی کی طرف مارچ کی بھی کال دی ہے۔ قابض انتظامیہ نے نوجوانوں کے قتل پر لوگوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کیلئے پلوامہ اور دیگر علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کر دی گئیں اور بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیئے ہیں۔ بھارتی فوجیوں نے ہفتے کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے کھر پورہ سرنو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 11نوجوانوں عامر احمد پال ، عابد حسین لون، اشفاق احمد، لیاقت احمد، مرتضیٰ بشیر، عاقب بشیر، شہباز علی، سہیل احمد، ظہور ٹھوکر، محمد طاہر اور محمد ہاشم کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں دو سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ضلع پلوامہ میں گزشتہ روز 11کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر اتوار کو مقبوضہ وادی میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال رہی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…