سعودی حکومت نے نئی اور آسان ویزہ پالیسی کا اعلان کردیا،اب آدھے گھنٹے کے اندر کسی بھی ملک کا شہری ویزہ حاصل کرسکتا ہے

15  دسمبر‬‮  2018

ریاض (آئی این پی )سعودی حکومت نے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نئی اور آسان ویزہ پالیسی کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت میں فارمولا ون ریس کا میلا سج گیا جس کا افتتاح ولی عہد شاہ سلمان نے کیا، ایونٹ میں دنیا بھر سے ماہر ڈرائیور شرکت کررہے ہیں۔اس ضمن میں سعودی حکومت نے غیر ملکی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے نئی اور آسان ویزہ پالیسی کا اعلان کیا جس کا ایک اور مقصد فارمولا ون کو فروغ دینا بھی ہے۔حکومتی ترجمان کے مطابق

مذکورہ فیصلے کے ذریعے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گی، غیر ملکی شہری اسلام کی تعلیمات سے بھی استفادہ کرسکیں گے اور انہیں شرعی احکامات سمجھنے میں آسانی ہوگی۔حکومت کی جانب اس سہولت کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا جس کے بعد 1000 سے زائد غیر ملکی سیاح ریاض پہنچے اور انہوں نے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں کا دورہ کیا۔سعودی حکومت کی جانب سے امریکا، یورپ، روس، جنوبی امریکا، افریقا، آسٹریلیا اور ایشیا کے تمام ممالک سے آنے والے سیاحوں کو سہولیات بھی دی جائیں گی۔کھیل کے وزیر اور ولی عہد عبد العزیز بن ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ حکومت نے پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے ویزہ پالیسی میں نرمی کی، اب آدھے گھنٹے کے اندر کسی بھی ملک کا شہری ویزہ حاصل کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خواہش مند افراد اپنی ممالک میں موجود سفارت خانوں میں جیسے ہی درخواست دیں گے انہیں ویزہ لگا کر دے دیاجائے گا جبکہ آن لائن بھی ویزہ کی درخواست دی جاسکتی ہے جس پر زیادہ سے زیادہ تین دن میں عملدرآمد ہوگا۔ہانگ کانگ سے ریاض پہنچنے والے غیر ملکی شہری کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت آسانی سے ویزہ حاصل کیا، سعودی حکومت کا یہ اقدام بہت شاندار ہے۔ولی عہد عبد العزیز کا کہنا تھاکہ ہم سعودی عرب کو ایساملک بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر ملک کا شہری آئے اور سیر و تفریح کرے، اس اقدام کا مقصد روشن خیالی اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…