راس الخیمہ میں مختلف عدالتی معاملات میں ملوث افراد کیلئے بڑی سہولت فراہم

15  دسمبر‬‮  2018

راس الخیمہ(سی پی پی )راس الخیمہ میں مختلف عدالتی معاملات میں ملوث افراد کے لیے بڑی سہولت دے دی گئی ہے۔ اب رہائشی ذیلی عدالتوں کی جانب سے سنائے گئے فیصلوں کے خلاف آن لائن اپیل کر سکتے ہیں۔ کیونکہ اپیل کورٹ کی جانب سے نئی الیکٹرانک سروس کا اجرا کرد یا گیا ہے۔ یہ سروس راس الخیمہ کورٹس اور راس الخیمہ ای گورنمنٹ اتھارٹی کے درمیان ایک معاہدے کے تحت شروع کی گئی ہے۔اس حوالے سے راس الخیمہ کورٹس کے چیئرمین احمد الخاطری نے بتایا کہ اس سروس کی بدولت وکلا حضرات کو اپنے موکلان

کی جانب سے فیصلوں کے خلاف اپیل درج کروانے میں بہت سہولت مِل جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد انصاف کی فراہمی کے عمل کو تیز تر بنانا اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔راس الخیمہ ای گورنمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد السیاح نے بتایا کہ آن لائن اپیلز ک باعث وکلا کا قیمتی وقت بچے گا اور ان کی جسمانی بھاگ دوڑ میں کمی آئے گی۔ایک وکیل سلام پپینیشری نے کہا کہ یہ اقدام بہت خوش آئند ہے ۔ امید ہے کہ یہ آن لائن نظام راس الخیمہ کی دیگر عدالتوں میں بھی جلد رائج کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…