بیرونی قرضوں کی بھاری ادائیگیاں،دیوالیہ ہونے کا خطرہ،امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کو بڑا جھٹکا دے دیا،انتہائی تشویشناک اقدام

14  دسمبر‬‮  2018

واشنگٹن (این این آئی) امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے غیرملکی کرنسی میں لمبے عرصے کے اجراء پر پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کی۔ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی آئی ڈی آر ریٹنگ جو کہ پہلے ’بی‘ تھی اسے ’بی مائنس‘ کردیا ہے۔فچ نے اپنے فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی قرضوں کی بھاری ادائیگیاں کرنی ہیں، ادائیگیوں کی فنانسنگ کی صورتحال سے خدشات بڑھے ہیں جس نے بیرونی کرنسی میں

تمسکات کے اجراء پر دیوالیہ خدشات بڑھائے ہیں اور اس سے ریٹنگ کم ہوئی ہے۔فچ کے مطابق پاکستان کے مالیاتی مسائل، پبلک اداروں کے نقصانات، اندرونی حالات اور جیوپولیٹیکل صورتحال خدشات بڑھا رہی ہے۔فچ کے مطابق اگلی دہائی میں سی پیک منصوبوں کی ادائیگیوں کے سبب قرضوں کی ضرورت رہے گی اور آئی ایم ایف پروگرام کو معاشی بہتری کا نسخہ قرار دیا گیا ہے ۔فچ کے مطابق روپے کی قدر کم ہونے، خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور درآمدت پر ڈیوٹیز حالات کو قابو میں لائینگے جبکہ برآمدات مرحلہ وار بڑھیں گی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…