مکیش امبانی کی جانب سے بیٹی کی شادی پر خزانے کے منہ کھولنے کے باوجود دنیا کی مہنگی ترین شادی نہ بن سکی ،مہنگی ترین شادی کا ریکارڈ کس کا ہے؟رپورٹ

13  دسمبر‬‮  2018

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کھرب پتی تاجر مکیش امبانی نے اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی پرخزانے کے منہ کھول دئیے لیکن اس کے باوجود وہ دنیا کی مہنگی ترین شادی نہ بن سکی۔میڈیارپورٹ کے مطابق 27 سالہ ایشا امبانی اپنے بچپن کے دوست 33 سالہ آنند پیرامل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی پر 10 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئے۔

اس شادی میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستاروں کے ساتھ،امریکا کی سابق خاتون اوّل اور صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن،سینیٹر جان کیری سمیت کئی بڑی شخصیات شریک ہوئیں۔بھارت کے لحاظ سے اسے مہنگی ترین شادی کہا جارہا ہے،تاہم نصف صدی کے دوران یہ دنیا کی مہنگی ترین شادیوں کی فہرست میں دوسرے نمبرپر آسکی ہے۔فنانس آن لائن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ 37 سال قبل یعنی1981ء میں ہونے والی لیڈی ڈیانا اور شہزاد چارلس کی شادی تھی،جس پر اس وقت مجموعی طور پر 11 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئے تھے۔بھارت کے امیر ترین اور دنیا کے 19 ویں امیر ترین شخص 61 سالہ مکیش امبانی کی اکلوتی بیٹی 27 سالہ ایشا امبانی کی شادی کے یوں تو گزشتہ ایک ہفتے سے چرچے ہیں۔دنیا کی تیسری مہنگی ترین شادی بھارتی تاجر لکشمی متل کی بیٹی ونیشا کی ہے ،2004ء میں فرانس میں ہونے والی اس شادی میں 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا خرچہ آیا تھا۔چوتھی مہنگی ترین شادی برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی رہی جو 2011ء میں ہوئی تھی جس پر 4کروڑ ڈالر سے کچھ کم کے اخراجات آئے تھے۔۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…