ایران نے میزائل تجربات دوگنا کردئیے : مغربی انٹیلی جنس کا دعویٰ

10  دسمبر‬‮  2018

برسلز(این این آئی)مغربی ممالک کے انٹیلی جنس اداروں نے بتایا ہے کہ ایران نے اپنے میزائل تجربات میں دوگنا اضافہ کردیا ہے۔ایران کی جانب سے متنازع میزائل تجربات اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن انٹیلی جنس ادارے نے بتایاکہ رواں سال کے دوران ایران نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے 7، کم فاصلے تک مار کرنے والے5 اور کروز میزائلوں کے متعدد تجربات کیے۔ گذشتہ برس کی نسبت یہ میزائل

تجربات دو گنا زیادہ ہیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران نے بعض ایسے میزائل تجربات بھی کیے ہیں جن کی رینج میں یورپی ممالک بھی آسکتے ہیں۔خیال رہے کہ ایران کے میزائلوں کے حوالے سے یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گذشتہ منگل کو سلامتی کونسل کا ایک بند کمرہ اجلاس ہوا تھا جس میں امریکا نے ایران کیایک نئے میزائل تجربے کا انکشاف کیا تھا۔امریکا، فرانس اور برطانیہ نے ایران کے اس میزائل تجربے کو ایران کے میزائل پروگرام پر پابندیوں کی ناکامی قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…