باپ ننھے بیٹے کو بچانے کیلئے خودتیز رفتار کار کے نیچے آگیا دونوں کی حالت اب کیسی ہے؟ منظر دیکھنے والے کانپ اٹھے

  جمعرات‬‮ 6 دسمبر‬‮ 2018  |  14:51

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیٹ پر ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے ا یک طرف تو دیکھنے والوں کے دِل دہلا دیئے تو دوسری طرف ایک عظیم باپ کی اپنی اولاد کی جان بچانے کی قربانی بھی ظاہر کردی۔ہوا کچھ یوں کہ شام کے وقت اثیر کی ایک سڑک پر باپ اپنے چار پانچ سال کے بچے کے ساتھ سڑک کراس کر رہا تھا اچانک بچہ اپنا ہاتھ چھڑا کر تیزی سے سڑک عبور کرنے لگتا ہےاور پہلی سڑک کراس کر کے دوسری سڑک پر پہنچ جاتا ہے۔ ابھی وہ تیزی سے دوسری سڑک بھی عبور کرنے ہیوالا تھا کہ باپ

کو اچانک نظر آیا کہ ایک کار بڑی تیز رفتار سے بچے کی جانب آ گئی ہے۔ وہ خطرے کو بھانپ کر فوراً تیزی سے بچے کے پیچھے دوڑا۔ کار چند لمحوں میں ہی اس کے پاس پہنچ گئی تاہم وہ اس دوران بچے کے پاس پہنچ گیا اور اس نے بچے کو سڑک سے فٹ پاتھ کی جانب دھکیل دیا۔مگر خود کار کی زور دار ٹکر کا نشانہ بن کر کئی میٹر دور جا گرا۔ باپ اور بیٹے کو فوری طور پر ابہا ہسپتال لے جایا گیا جہاں بچے کی حالت تسلّی بخش ہے، تاہم باپ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں