ایران حوثیوں کوعرب اتحادی جہازوں پر حملوں کے لیے اسلحہ دے رہا ہے : امریکا

30  ‬‮نومبر‬‮  2018

تہران (این این آئی )ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی برائین ہک نے الزام عاید کیا ہے کہ تہران، یمن کے حوثی باغیوں کو عرب اتحادی فوج کے طیاروں پرحملوں کے لیے اسلحہ مہیا کر رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں ہک کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد نے یمن کے استحکام کے

لیے مدد فراہم کی مگر ایران حوثی باغیوں کو مسلح کر رہا ہے۔ ایرانی مداخلت کی وجہ سے یمن میں انسانی بحران مزید گھمبیر اور گہرا ہوا ہے۔ ایران کی طرف سے حوثیوں کی عسکری امداد علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی اسلحہ مشرق وسطیٰ میں پھیل رہا ہے جو خطے میں موجود امریکی فوج کے لیے بھی خطرہ ہے۔ ایرانی رجیم انقلاب برآمد کرنے کے لیے اسلحہ پھیلا رہی ہے جس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ عدم استحکام سے دوچار ہو رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ایران کے لیے امریکی ایلچی نے کہا کہ یمن کے حوثی باغیوں کو سعودی عرب پرحملوں کے لیے اسلحہ اور گولہ بارود ایران مہیا کر رہا ہے۔ ایران لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو ہزاروں کی تعداد میں میزائل فراہم کرچکا ہے۔ اب ایران، یمن میں ایک نیا لبنان پیدا کر رہا ہے۔برائین ہک کا کہنا تھا کہ ایران پر اقتصادی پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔اب وقت آ گیا ہے کہ ایران پر مزید اور سخت اقتصادی دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہ دہشت گردی کی پشت پناہی اورخطے میں مداخلت سے باز آئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…