شمالی کوریا معائنہ کاروں کو جوہری تجربہ گاہ کے معائنے کی اجازت دینے پر تیار

28  ‬‮نومبر‬‮  2018

واشنگٹن(این این آئی)جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کیم جونگ اون یونگیون میں واقع مرکزی جوہری سائیٹ کا معائنہ کرنے کے لیے عالمی معائنہ کاروں کو رسائی دینے کے لیے تیار ہیں۔جنوبی کوریا کی

خبر رساں ایجنسی نے ایک سرکردہ سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایاکہ شمالی کوریا کے لیڈر نے جوہری سائیٹ کی معائنہ کاری کے حوالے سے مزید لچک دکھانے کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ میرے خیال میں شمالی کوریا کے سربراہ نے جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے ستمبر میں ہونے والی ملاقات میں بھی یقین دلایا تھا۔ شمالی کوریائی لیڈر نے کہا تھا کہ وہ نہ صرف مرکزی جوہری تجربہ گاہ کو بند کردیا بلکہ وہ جلد ہی عالمی معائنہ کاروں کو بھی جوہری تنصیبات تک رسائی دیں گے۔ذرائع کا کہناتھاکہ ستمبر میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں جنوبی کوریاکے صدر نے امریکی صدر سے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور اسے روک بیک کرنے کی کوششوں پر بات چیت کی تھی۔کیم جونگ اون نے امریکا کو بھی یقین دلایاکہ اگر امریکا خیر سگالی کے مماثل اقدامات رکے تو وہ جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری کی اجازت دینے کو تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…