ایران خاموشی سے کس خوفناک منصوبے پر عمل کررہا ہے؟خفیہ معلومات لیک ہوگئیں

27  ‬‮نومبر‬‮  2018

تہران (این این آئی)ایران پانچ مزید جوہری وار ہیڈز تیار کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہا ہے۔ یہ تعداد عالمی برادری کے اندازوں سے کہیں زیادہ بتائی جاتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایران کے اندر سے لیک ہونے والی خفیہ معلومات میں ایران کے متنازع جوہری پروگرام کےحوالے سے یہ انتہائی خطرناک تفصیلات ہیں۔

رواں سال اسرائیل نے بھی ایران کے جوہری پروگرام کے تسلسل کے حوالے سے بعض دستاویز سامنے لائی تھیں جن میں تہران کے دسیوں خفیہ جوہری منصوبوں کا پتا چلایا گیا تھا۔خفیہ دستاویزات میں کہا گیا کہ 2003ء کی نسبت ایران زیادہ تیزی کے ساتھ جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔ ایران نے جوہری وار ہیڈز کی تیاری کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ بھی بچھا دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دفاع جمہوریت فاؤنڈیشن اور بین الاقوامی سلامتی انسٹیٹیوٹ کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کم سے کم مزید پانچ جوہری وار ہیڈز تیار کر رہا ہے۔ کچھ عرصہ پیشتر بھی اس گروپ کی طرف سے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے خطرناک اعداد وشمار جاری کیے گئے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں ایران کے جوہری ہتھیاروں اور ایٹمی پروگرام کے خطرے کو کم سے کم ظاہر کیا گیا تھا۔حالیہ اطلاعات کے مطابق ایران بہت سے جوہری بنیادی ڈھانچے اب بھی مخفی رکھے ہوئے ہے۔ ان بنیادی ڈھانچوں کو خطرناک نوعیت کے دفاعی آلات جن میں جوہری وار ہیڈز شامل کی تیاری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ ایران پانچ جوہری وار ہیڈز تیار کر رہا ہے جن میں سے ہر ایک کا وزن 10 ٹن تک ہو گا اور انہیں بیلسٹک میزائل کے ذریعے داغا جا سکے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…