ترکی میں قتل ہونیوالے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی خفیہ بیوی منظر عام پر آگئی ،چونکا دینے والے انکشافات، ترک منگیتر ششدر

17  ‬‮نومبر‬‮  2018

قاہرہ(این این آئی)ایک مصری خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ترکی میں سعودی سفارتخانے میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی سے چند ماہ قبل امریکا میں ایک مذہبی تقریب میں شادی کی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ایک نا معلوم مصری خاتون نے خاشقجی کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ

وہ خاشقجی کے ساتھ اپنے تعلقات کو ظاہر کرنے کے لئے آگے آنے والی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتی تھیں کہ ایک مسلمان بیوی ہونے کے ناطے سے مجھے پورا حق اور اپنی صحیح شناخت ملے۔یہ سب انکشافات انہوں نے اپنا اصل نام مخفی رکھنے کی شرط پرکئے، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور ملازمت کی وجہ سے وہ اپنا نام ظاہر نہیں کر سکتیں۔انہوں نے رواں سال جون میں ہونے والی خاشقجی سے اپنی شادی کی تصویریں بھی شیئر کیں تاہم سعودی صحافی کے خاندان نے ان کی خفیہ شادی پر کسی بھی قسم کی کوئی بات کرنے سے گریز کیا ہے۔دوسری جانب خاشقجی کی ترک منگیتر نے ٹیلیفونک انٹرویو میں بتایا کہ وہ خاشقجی کے ان خاتون سے تعلقات کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں۔انہوں نے کہا کہ جمال نے کبھی بھی مجھ سے اس خاتون کے بارے میں ذکر نہیں کیا تھا، آخر یہ خاتون دنیاکے سامنے جمال کی شخصیت کیوں خراب کرنا چاہتی ہے، وہ کیا چاہتی ہے،مجھے شک ہے کہ یہ خاشقجی کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ ایک مصری خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ترکی میں سعودی سفارتخانے میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی سے چند ماہ قبل امریکا میں ایک مذہبی تقریب میں شادی کی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ایک نا معلوم مصری خاتون نے خاشقجی کی اہلیہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاشقجی کے ساتھ اپنے تعلقات کو ظاہر کرنے کے لئے آگے آنے والی تھیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…