سرکاری ریڈیو کی بیت المقدس منتقلی، فلسطینی حلقوں کی شدید مذمت

27  اکتوبر‬‮  2018

غزہ(این این آئی)فلسطین میں اسرائیلی فوج کی زیر نگرانی نشریات پیش کرنیوالے سرکاری ریڈیو کو اسرائیلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کئے جانے کی شدید مذمت کی جارہی ہے ۔فلسطینی وزارت اطلاعات ونشریات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان

میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریڈیو کا ہیڈ کوارٹر وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کی ہدایت پر مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا گیا ہے۔ یہ ایک اشتعال انگیز اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔فلسطینی محکمہ اطلاعات کے چیئرمین سلامہ معروف نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی سرکاری ریڈیو کا ہیڈ کواٹر مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنا شہر کو یہودی رنگ رنگ میں رنگنے اور القدس پر صہیونی بالادستی کے قیام کی سازشوں کا تسلسل ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریڈیو کی عمارت ایک ایسے وقت میں بیت المقدس منتقل کی گئی جب دوسری جانب صہیونی ریاست کا میڈیا فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم کی پردہ پوشی کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کا صدر دفتر القدس منتقل کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی ریڈیو کی القدس منتقلی اور وہاں سے نشریات پیش کرنے کی تیاری پر عرب اور مسلمان ممالک مجرمانہ خاموشی کے مرتکب ہیں اور کسی طرف سے اس حوالے سے کوئی آواز بلند نہیں کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…