اصلاحات اور کھلی پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھا جائیگا : چینی صدر مملکت شی جن پھنگ

25  اکتوبر‬‮  2018

بیجنگ(آئی این پی)چین کے شہر شن جن شہر میں شی جن پھنگ نے گوانگ دونگ میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کے گزشتہ چالیس برسوں کے حوالے سے ایک نمائش کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ان کا شن جن شہر اور صوبے گوانگ دونگ کا

سفر کرنے کا مقصد، دنیا کو بتانا ہے کہ چین میں اصلاحات اور کھلے پن کا عمل کبھی نہیں رکے گا ۔ جناب شی نے مزید کہا کہ اگلے چالیس سال میں چین دنیا کو نئی کامیابیاں دکھائے گا ۔صوبہ گوانگ دونگ کے اصلاحاتی شعبے سے متعلق نمائندوں سے ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں سال اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کا چالیسواں سال ہے ۔چینی صدر نے کہا اگرچہ چین کیسامنے مشکلات اور مسائل آتے رہتے ہیں لیکن چینی لوگ اسی راستے پر آگے بڑھتے ہوئے ان مسائل کو حل کریں گے ۔ جناب شی نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اصلاحات کا معیار مزید اعلی ہو گا ۔ چوبیس تاریخ کی سہ پہر کو صدر مملکت شی جن پھنگ نے گوانگ جو شہر کا دورہ کیا ۔ انہوں نے شہر ی ترقی کی منصوبہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تہذیب و ثقافت اور اس کے رسم رواج کا جدید نظریے سے ملاپ ہونا چاہیئے ۔ جی نان یونورسٹی کے دورے کے دوران جب انہیں بتایا گیا کہ یہاں بڑی تعداد میں ہانگ کانگ ، مکاو اور تائیوان سے طالب علم آتے ہیں ۔انہوں نے طالب علموں کی حوصلہ افزاءِی کرتے ہوئے کہا کہ محنت سے پڑھائی کر کے با صلاحیات افراد بنیں تاکہ بعد میں سماج کی ترقی کے لئے اپنا فعال کردار ادا کر سکیں ۔ علاوہ ازیں گوانگ جوشہر میں شی جن پھنگ نے آٹو سازوسامان تیارکرنے والی ایک کمپنی کا دورہ بھی کیا ۔ انہوں نیچینی معیشت کی ترقی اور تخلیق میں درمیانی اور چھوٹی نجی کمپنیوں کیاہم کردار کو بھی سراہا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…