افغانستان :عام انتخابات، پولنگ اسٹیشنز پر دھماکے اور فائرنگ، 4اہلکار جاں بحق، ایک اہلکار سمیت 4زخمی

20  اکتوبر‬‮  2018

کابل(آئی این پی) افغانستان میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران کابل میں پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی جبکہ صوبہ غور میں فائرنگ کی زد میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، دہشت گردانہ حملوں کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر تعنیات اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کرکے مزید 20 ہزار اہلکار تعینات کردئیے ہیں،افغان شہری خراب حالات کے باوجود

ملک بھر میں حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران کابل میں پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکوں کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی جبکہ صوبہ غور میں فائرنگ کی زد میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں آج پارلیمانی انتخابات کے دوران افغان شہری خراب حالات کے باوجود ملک بھر میں حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ کابل میں پولنگ اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جبکہ دوسرا دھماکا ووٹ ڈالنے والے افراد کی قطار میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں4 افراد زخمی ہوگئے۔افغان خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ کابل میں دھماکوں کے ساتھ ساتھ صوبہ غور میں دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کابل اور صوبہ غور میں شدت پسندوں کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد پولنگ اسٹیشنز پر تعنیات اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کرکے مزید 20 ہزار اہلکار تعینات کردئیے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دفتر خارجہ کے ترجمان نجیب دانش کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران 32 صوبوں میں 20 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دوسرا بم انٹیلی جنس آفس کی گاڑی کے نیچے نصب تھا، ابھی تک کسی نے بھی دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز افغان حکومت نے صوبہ قندھار اور غزنی میں آج ہونے والے عام انتخابات کو پولیس کے آئی جی کی ہلاکت کے بعد ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…