امریکا کی 22 ریاستوں میں مفلوج کرنے والی پراسرار بیماری تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئی ،بڑی تعداد میں بچے متاثر، شدید خوف و ہراس پھیل گیا

19  اکتوبر‬‮  2018

سینٹ پال(آئی این پی) امریکا کی 22 ریاستوں میں بچوں کو مفلوج کرنے والی پراسرار بیماری تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئی جس کی وجہ سے اب تک 127 سے زائد بچے متاثر ہوچکے ہیں، یہ بیماری پولیو سے ملتی جلتی ہے کیونکہ متاثرہ بچے میں ہلنے جلنے کی سکت نہیں رہتی اور وہ مفلوج ہوجاتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا کی 22 ریاستوں میں بچوں کو مفلوج کرنے والی پراسرار بیماری تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئی جس کی وجہ سے اب تک 127 سے زائد بچے متاثر ہوچکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست منیوسٹا میں بچوں کو مفلوج کرنے والی پراسرار بیماری سے بچوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے، رواں برس کے 9 ماہ میں ساتواں کیس سامنے آچکا۔امریکی میڈیا کے مطابق پولیو سے مماثلث رکھنے والی بیماری کے کیسز 22 ریاستوں میں رپورٹ ہوچکے جس کی وجہ سے 127 بچے متاثر ہوئے۔منیسوٹا کے وزیر صحت نے مذکورہ وبا پھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیماری پولیو سے ملتی جلتی ہے کیونکہ متاثرہ بچے میں ہلنے جلنے کی سکت نہیں رہتی اور وہ مفلوج ہوجاتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 2014 میں اس حوالے سے پہلا کیس کیلی فورنیا میں رپورٹ کیا گیا تھا، بعد ازاں اسی سال 120 متاثرہ مریض سامنے آئے اسی طرح 2016 میں بھی 149 کیسز درج ہوئے تھے۔سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق رواں سال بھی 22 ریاستوں میں 127 کیس سامنے آچکے ہیں۔طبی ماہرین نے پولیو وائرس کے خدشے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیماری ریڑھ کی ہڈی میں سوزش کی وجہ سے ہوتی ہے جس کی وجہ سے انسان کا جسم مفلوج ہوجاتا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجوہات میں ماحولیاتی تبدیلیاں سب سے اہم ہیں۔امریکی ڈاکٹرز کا یہ بھی ماننا تھا کہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والا نیل وائرس اس بیماری کی سب سے بڑی وجہ ہے مگر حال ہی میں ہونے والی تحقیق نے اس خدشے کو متاثر کردیا جو ماہرین کے لیے پریشان کن ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…