سعودی صحافی کی گمشدگی : امریکہ کا سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

19  اکتوبر‬‮  2018

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے پر سعودی عرب میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد کانفرنس خطرے میں پڑ گئی امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن میوچن نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور وزیرخارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا۔

میں سعودی عرب میں آئندہ ہفتے ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہیں کروں گا۔امریکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف چیف اور فرانسیسی وزیر بھی سعودی عرب میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔دوسری جانب فرانسیسی وزیر اقتصادیات برونو لی میری نے بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب نہ جانے کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات مجھے ریاض جانے کی اجازت نہیں دیتے‘ اس کے ساتھ انہوں نے بھی صحافی کی گمشدگی کو انتہائی سنگین معاملہ قرار دیا۔فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے نتائج آنا باقی ہیں چناچہ فرانس کے لیے مناسب نہیں کہ وہ اعلیٰ سطح پر کانفرنس میں اپنی نمائندگی کرے۔ادھر نید رلینڈ کے وزیر خزانہ ووپکے ہوکسٹرا نے بھی کانفرنس میں نہ جانے کا اعلان کیا جبکہ وہ سعودی عرب سے دسمبر میں طے شدہ تجارتی وفد کی ملاقات بھی منسوخ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو اپنی طلاق کے کاغذات کی تصدیق کیلئے ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے گئے لیکن اس کے بعد لاپتہ ہو گئے ترک پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ سعودی صحافی کو قتل کر دیا گیا ہے جبکہ سعودی حکام اس سے مسلسل انکاری ہیں۔سعودی صحافی کی گمشدگی کے حوالے سے سعودی حکومت پر شدید دباؤ ہے اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی کہا تھا کہ اگر سعودی عرب اس واقعے میں ملوث نہیں تو صحافی کی قونصل خانے سے باہر نکلنے کی ویڈیو جاری کی جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…