جمال خاشقجی قتل کیس، بات بڑھ گئی،ترک سکیورٹی اہلکاروں کی 9 گھنٹے تک سعودی قونصل جنرل کے گھر کی تلاشی ،جمال خاشقجی کو قتل کرنے سے پہلے ان کی ایک ایک کرکے انگلیاں کاٹی گئیں سنسنی خیز انکشافات

18  اکتوبر‬‮  2018

انقرہ (آن لائن) سعودی شاہی خاندان کے ناقد سمجھے جانے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ترک سکیورٹی اہلکاروں نے 9 گھنٹے تک سعودی قونصل جنرل کے گھر کی تلاشی لی ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس معاملے میں سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں بھی کی ہیں۔برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے میں ترک تفتیش کاروں نے استنبول میں 9 گھنٹے تک

سعودی قونصل جنرل کے گھر میں تلاشی لی، ترکی نے مبینہ آڈیو شواہد سعودی حکام اور امریکا کو دے دیے ہیں۔آڈیو سے واضح ہوا ہے کہ جمال خاشقجی کو قتل کرنے سے پہلے ان کی ایک ایک کرکے انگلیاں کاٹی گئیں۔اخبارکے مطابق جمال خاشقجی اپنے مبینہ قتل سے چند روز پہلے بھی سعودی قونصل خانے آئے تھے تاہم انہیں بعد کی تاریخ دی گئی تھی اور جس روز وہ دوپہر سوا ایک بجے قونصل خانے آئے اسی روز قونصل خانے کے ترک اہلکاروں کو دوپہر ساڑھے 12 بجے کے بعد یہ کہہ کر چھٹی دے دی گئی تھی کہ قونصلیٹ میں اہم میٹنگ ہے۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ ترک اہلکاروں کو رخصت پر بھجوانے کے بعد سعودی اہلکاروں نے جمال خاشقجی کو دھر لیا اور انہیں تشدد کرکے ہلاک کردیا۔واقعہ سامنے آنے کے بعد سعودی قونصل خانے نے موقف اپنایا تھا کہ جمال خاشقجی عقبی دروازے سے واپس چلے گئے تھے جہاں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں تھے۔تاہم برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ قونصل خانے کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں نے کام کرنا بند کر دیا تھا، اخبار کے مطابق تین اہم سعودی افراد پہلے بھی غائب ہو چکے ہیں۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو 2 روز قبل اس معاملے میں سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں کرچکے ہیں جس کے بعد کہا جارہا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل سے شاہی خاندان کاکوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سعودی عرب صحافی کو قتل کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی پر رضامند ہوگیا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…