امریکہ کی نئی پابندیاں سنگین اور عالمی نظام کی توہین ہیں : ایران

18  اکتوبر‬‮  2018

تہران (این این آئی)ایران نے امریکا کی طرف سے تہران پرعاید کردہ تازہ پابندیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سنگین اور عالمی نظام کی توہین کے مترادف قرار دیا۔ ایران کا کہنا ہے کہ تہران پر عائد کردہ نئی پابندیاں اندھے دشمن کی انتقامی کارروائی، سنگین اور ظالمانہ ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق منگل کو امریکا نے ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب سے وابستہ کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عاید کی تھیں۔ ان میں بنک، صنعتی اور تجارتی فرمیں بھی شامل ہیں۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا ایک بیان شائع کیا جس میں انہوں نیامریکا کی طرف سے عاید کردہ نئی اقتصادی پابندیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امریکا کی نئی پابندیوں کو سنگین، ظالمانہ اور دشمن کی انتقامی کارروائی قرار دیا۔واضح رہے کہ امریکا کی موجودہ حکومت نے ایران کے ساتھ سنہ 2015ء میں طے پائے سمجھوتے کو ختم کرتے ہوئے تہران کے حوالے سے مزید سخت پالیسی اختیار کی ہے۔ اس پالیسی کے تحت امریکا ایران پر دباؤ ڈالنیکے لیے اقتصادی پابندیوں میں ایک بار پھر اضافہ کررہا ہے۔آئندہ ماہ امریکا نے ایرانی تیل اور گیس کی صنعت پرنئی اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی اور امریکی پابندیوں کی وجہ سے ایران اس وقت بدترین معاشی بحران سے گذر رہا ہے۔ گذشتہ کئی ماہ سے ایرانی عوام بدترین معاشی حالات سے تنگ آکر سڑکوں پر حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔بدھ کو ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک بیان میں الزام عاید کیا کہ امریکا نے ان بنکوں پر پابندیاں عاید کی ہیں جو ادویہ اور خوراک کی فراہمی میں مدد کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…