امریکی موقف مسترد ،چین نے آئی ایم ایف سے قرضے سمیت پاکستان کی ہر ممکن مدد کا اعلان کردیا،پاکستان کے معاشی بحران کی اصل وجہ کیا ہے؟ حیرت انگیزانکشاف

15  اکتوبر‬‮  2018

بیجنگ(این این آئی)چین نے پاکستان کے معاشی بحران کی وجہ سی پیک قرضوں کو قرار دینے کے امریکی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی قرضے اتنے زیادہ نہیں کہ معاشی بحران پیدا ہوجائے۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا کہ پاکستان کے معاشی بحران کی وجہ چینی قرضے کو قرار دینے کا امریکی الزام درست نہیں، سی پیک دو حکومتوں کے درمیان طے پانے والا تجارتی معاہدہ ہے جس میں شامل تمام منصوبے اور مالی معاملات دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے

طے کیے ہیں۔لو کانگ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جاری کیے ’ڈیبیٹ اسٹریکچر‘ سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ سی پیک قرضے معاشی بحران کی وجہ نہیں، کیونکہ وہ اتنے زیادہ نہیں کہ معاشی بحران پیدا ہوجائے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات متعلقہ حکام کی جانب سے میڈیا کو فراہم کردی جائیں گی۔ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ چین آئی ایم ایف کا رکن ہے اور اس حیثیت سے ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کے معاشی بحران کے حل کیلئے اْٹھائے گئے ہر اقدام کیلئے آئی ایم ایف کی مدد و معاونت کریں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…