ایران کے نکلنے تک شام کی تعمیر نو میں مدد نہیں کریں گے،امریکی وزیرخارجہ

11  اکتوبر‬‮  2018

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ جب تک شام میں ایرانی فورسز موجود ہیں امریکا شام کی تعمیر نو میں کسی قسم کی مدد نہیں کرسکتا۔امریکی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں مائیک پومپیو نے کہا کہ شام کی تعمیر نو میں اس وقت ہم کوئی مدد نہیں کر سکتے

جب تک ایرانی ملیشیائیں اور فورسز شام میں موجود ہیں۔ پہلے ایرانی فورسز کو شام سے نکلنا ہوگا، اس کے بعد شام کی تعمیر نو کے بارے میں کچھ سوچیں گے۔ ایرانی فورسز کے شام سے مکمل طور پر نکل جانے کے بعد ہی امریکا شام میں تعمیر نو میں مالی مدد فراہم کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو شام سے مکمل طورپر نکل جانے کی ضمانت دینا ہوگی، ورنہ ہم شام کی تعمیر نو کے لیے ایک ڈالر بھی صرف نہیں کریں گے۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام میں جاری تنازع کا پرامن سیاسی حل چاہتے ہیں۔ شام کے حوالے سے ہمارے مطالبات میں پہلا مطالبہ ایرانی فورسز کا شام سے انخلاء ہے۔ایران کے حوالے سے سخت موقف رکھنے والے امریکی مشیر جون بولٹن نے گذشتہ ماہ ایک بیان میں کہا تھا کہ داعش کی شکست تک امریکی فوج شام میں موجود رہے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر شام میں ایرانی فورس موجود رہتی ہیں تو امریکا بھی شام میں موجود رہے گا۔ پچھلے ماہ ہی روسی صدر ولادی میر پوتین نے شام کی تعمیر نوکے لیے ڈونرممالک کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…