بھارت : ہوائی اڈے پر زیادہ مسکرانے سے دہشت گرد حملوں کا خدشہ

11  اکتوبر‬‮  2018

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت میں حکام نے ہوائی اڈوں پر تعینات سکیورٹی حکام سے کہا ہے کہ وہ زیادہ مسکرانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے سکیورٹی کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق حکام کو خدشات ہیں کہ ضرورت سے زیادہ خوش اخلاقی

کی وجہ سے سکیورٹی میں بیپروائی کا تاثر پایا جا سکتا ہے جس کے نتیجے میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔انڈیا میں سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس ہی ہوائی اڈوں کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہے اور وہ اپنے عملے سے چاہتا ہے کہ دوستانہ ہونے کی بجائے زیادہ چوکنا ہوں۔سکیورٹی اہلکاروں پر اب بہت زیادہ مسکراہٹ سے مناسب حد تک مسکراہٹ‘ کا طریقہ کار نافذ ہو گا۔حکام کے نزدیک ضرورت سے زیادہ مسکراہٹ اور دوست نوازی کا تاثر ہوائی اڈوں کو دہشت گرد حملوں کے خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کے ڈائریکٹر جنرل راجیش رانجن نے تو یہاں تک کہا کہ امریکہ میں نائن الیون حملوں کی وجہ مسافروں سے ضرورت سے زیادہ اچھے رویے کی پالیسیاں تھیں۔بھارت میں اگرچہ سکیورٹی اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مسکرایں کم لیکن اس کے ہمسایہ ملک نیپال میں 2014 میں چھ سو افراد کو صرف اس مقصد کے لیے بھرتی کیا گیا تھا تاکہ وہ پولیس افسران کو زیادہ ’دوستانہ‘ بنانے میں مدد دے سکیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…