نیویارک حادثہ، کار کمپنی کے پاکستانی مالک شاہد نامی شخص کے متعلق سنسنی خیزانکشافات

9  اکتوبر‬‮  2018

نیویارک(این این آئی)امریکی شہر نیویارک میں گزشتہ روز پیش آنے والے کار حادثے میں 20افراد کی موت کا سبب بننے والی کار کی کمپنی کے مالک کے بارے میں برطانوی اخبار نے سنسنی خیز دعوے کیے ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق ریاست کے گورنر اینڈریو کومو نے شاہد نامی شخص کی کار کمپنی پر پابندی لگا دی ، شاہد کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اسے قتل کے الزام کا سامنا تھا اور اس نے 90ء کی دہائی میں امریکا آکر سیاسی پناہ لے لی تھی۔

شاہد برطانوی پاسپورٹ پر ماسکو اور میکسیکو سے ہوتا ہوا امریکا پہنچا تھا، تاہم 2002ء میں ایف بی آئی نے اسے گرفتار کر لیا تھا ۔2007ء میں شاہد نے نیویارک کی مساجد میں جا کر مشتبہ افراد کی گفتگو ریکارڈ کرنا شروع کی تھی اور دہشت گردی کی سازشیں بے نقاب کرنے کے لیے شاہد کو 96ہزار ڈالر دیے گئے تھے۔نیویارک میں گزشتہ روز ہوئے کار حادثے میں 20 افراد کی موت کا سبب بننے والی کار کمپنی پر ریاست کے گورنر نے پابندی لگا دی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…