امریکا میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والوں میں بھارتی سر فہرست

30  ستمبر‬‮  2018

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن ایجنسی (سی بی پی) نے بتایا ہے کہ بھارتیوں کا شمار امریکہ میں غیر قانونی داخلے کی پاداش میں حراست میں لیے جانے والی چند بڑی قوموں میں ہونے لگا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کی سرحدوں کے نگران ادارے نے کہا کہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے پر رفتار کیے جانے والے بھارتی شہریوں کی

تعداد میں رواں سال تین گنا اضافہ ہوا ہے۔کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) کے مطابق بھارتیوں کا شمار امریکہ میں غیر قانونی داخلے کی پاداش میں حراست میں لیے جانے والی چند بڑی قوموں میں ہونے لگا ہے۔سی بی پی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بھارتیوں کی بڑی تعداد میکسیکو کے راستے امریکہ میں داخل ہو رہی ہے جو انسانی اسمگلروں کو سرحد پار کرنے کے لیے 25 سے 50 ہزار ڈالر فی کس تک ادا کرتے ہیں۔ترجمان سیلواڈور زمورا کے مطابق سرحد پار کرنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن بھارتی باشندوں کی اکثریت اپنے آبائی ملک میں ناروا سلوک روا رکھے جانے کا دعویٰ کرکے امریکہ میں سیاسی پناہ کے حصول کی خواہش مند ہوتی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ان میں سے بہت کم لوگوں کے دعوے درست ہوتے ہیں جب کہ اکثریت معاشی بنیادوں پر ہجرت کرنے والوں کی ہوتی ہے جو جھوٹے دعوے کرکے پناہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سی بی پی کے اندازے کے مطابق 30 ستمبر کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے بھارتی شہریوں کی تعداد نو ہزار کے لگ بھگ رہی ہوگی۔امریکی حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال امریکہ میں غیر قانونی داخلے پر گرفتار کیے جانے والے بھارتی شہریوں میں سے لگ بھگ چار ہزار میکسیکو کے سرحدی شہر میکسیکالی کے نزدیک واقع تین کلومیٹر کی سرحدی پٹی پر لگی باڑ عبور کرکے امریکہ میں داخل ہوئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…