فریقین متفق ہوں تو امریکا دو ریاستی حل کی حمایت کرے گا،امریکی صدر

  جمعرات‬‮ 27 ستمبر‬‮ 2018  |  11:25

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کے لیے دو ریاستی حل کی تجویز کی حمایت کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا فریقین کے درمیان امن کے قیام کے لیے دو یا تین ماہ تک امن فارمولہ پیش کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کے حوالے سے یہ پہلا واضح بیان ہےجس میں دو ریاستی فارمولے کی حمایت کی گئی ہے۔امریکی انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اگر فلسطینی اور اسرائیلی

تیار ہوں تو امریکا بھی دو ریاستی حل کی حمایت کرے گا۔ادھر نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات میں کہا کہ وہ امن اسکیم دو یا تین ماہ میں سامنے لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مدت صدارت کے پہلے دور کے مکمل ہونے سے قبل ہی مشرق وسطیٰ امن اسکیم پیش کردی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں