امریکا اپنے دوستوں پر مہربان ہو گا،امریکی مفادات سے زیادہ کچھ عزیز نہیں، امریکی صدر

26  ستمبر‬‮  2018

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ امریکا صرف اپنے دوستوں کو امداد دے گا، امریکا کے مفادات سے زیادہ کچھ عزیز نہیں، اوپیک ممالک دنیا کو لوٹنے میں مصروف ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا صرف اپنے اتحادی ممالک کو امداد دے گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماں کے سالانہ اجلاس سے خطاب

کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک، چین کی تجارتی پالیسیوں اور عالمی عدالت انصاف پر شدید تنقید کی۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم جانچ لیں گے کہ کیا کارآمد ہے اور جو کارآمد نہین، وہ ممالک جو ہماری امداد لے رہے ہیں کیا ان کے دل میں بھی ہمارے مفادات ہیں کہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آگے بڑھتے ہوئے صرف انہیں امداد دیں گے جو ہماری عزت کرتے ہیں اور ہمارے دوست ہیں۔اس کے علاوہ امریکی صدر نے تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے ارکان پر الزام لگایا کہ جب میں نے تیل کی قیمتیں کم کرنے کا کہا تو انہوں نے دنیا کو لوٹا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ امریکا کم قیمت پر تیل، کوئلہ اور قدرتی گیس بر آمد کرنے کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اوپیک اور اوپیک کے رکن ممالک باقی دنیا کو لوٹ رہے ہیں، جو مجھے نہیں پسند اور کسی کو بھی پسند نہیں ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایران اور واشنگٹن کے تجارتی شراکت داروں پربھی دبا ؤبڑھایا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے اس ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ کام کیا ہے جس پر جنرل اسمبلی میں غیر معمولی زور دار قہقہے لگے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ان قہقہوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس رد عمل کی امید نہیں تھی، لیکن کوئی بات نہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…