جرمنی کے ساتھ مضبوط اور تاریخی تعلقات قائم ہیں،سعودی وزیر خارجہ

26  ستمبر‬‮  2018

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اپنے جرمن ہم منصب ہایکو ماس کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں اْنہوں نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عادل الجبیر نے جرمن وزیر خارجہ کے بیان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ریاض اور برلن کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات قائم ہیں۔

دونوں ممالک مضبوط تاریخی تعلقات اور تزویراتی روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔ سعودی عرب بھی جرمنی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کی کوششیں جاری رکھیگا۔عادل الجبیر نے کہا کہ خطے اور پوری دنیا میں امن وامان اور استحکام کے لیے جرمنی اور سعودی عرب کا کردار انتہائی اہم ہے۔ دونوں ممالک عالمی اقتصادیات پر بھی مثبت اثرات ڈالتے ہیں۔انہوں نے جرمن وزیر خارجہ کو دو طرفہ تعاون اور تعلقات کے ایک نئے دور کے آغاز کے لیے سعودی عرب کے دورے کے دعوت دی اور کہا کہ سعودیہ بھی جرمنی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ جرمن وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ہمراہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حالیہ مہینوں کے دوران سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے بات چیت اور اعتماد سازی کے اقدامات کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…