دبئی سے کراچی،بحرین،دہلی،ممبئی صرف199درہم میں! ائیر عربیہ،اتحاد اور ایمریٹس ائیر لائن نے لوٹ سیل لگا دی،ٹکٹ کی کب سے کب تک بکنگ کروانی ہوگی؟شاندار پیکیجز کا اعلان کردیا گیا

20  ستمبر‬‮  2018

دبئی(سی پی پی) مختلف فضائی کمپنیوں کی جانب سے امارات کے رہائشیوں کے لیے انتہائی کم قیمت پر ٹکٹس فراہمی شروع ہوگئی ہے۔ شارجہ کی فضائی کمپنی ایئر عربیہ کی جانب سے بحرین، کراچی، کویت، مسقط، سلالہ کی فلائٹ پکڑنے پر ٹکٹ کا معاوضہ صرف 199درہم ہو گا۔

جبکہ بھارتی شہروں دہلی، جے پور، کوچی، کوزیکوڈھے، ممبئی، تریونداپورم جانے والوں کے لیے محض 169 درہم میں سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔دوسری جانب اتحاد ایئر لائنز کی جانب سے ڈیل فری پیکیج کے تحت ابوظہبی،بحرین، کویت، سعودی عرب، اومان، آذر بائیجان، اردن، لبنان اور مصر کے تحت رعایتی ٹکٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔اس مقصد کے لیے مسافروں کو ٹکٹ کی بکنگ 29 ستمبر 2018 سے 31 مارچ 2019 کے درمیان کروانی ہو گی۔ ابو ظہبی سے بحرین تک کا سفر 813 درہم میں پڑے گا جبکہ کویت کے سفر کے لیے 973 درہم ادا کرنا ہوں گے۔بین الاقوامی شہرت کی حامل ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے ویکلی سیورز کے نام سے متعارف کرائے گئے پیکیج کے تحت پانچ روز کے لیے اکانومی کلاس کی ٹکٹس میں خصوصی رعایت دی جا رہی ہے۔اس ہفتے بیروت، کراچی، بنکاک، ریو ڈی جینرو، سا پولو اور دنیا کے درجنوں اہم مقامات کی لیے ٹکٹس رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔ امارات مقیم افراد نے ان پیکیج کو بڑا ریلیف قرار دیا ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ حالیہ دِنوں ایئر لائنز کی جانب سے دی جانے والی رعایت سے فائدہ اٹھا کر بیوی بچوں سمیت چھٹیاں منانے جانا کافی کفایت شعاری کا باعث ہو گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…