داعش سربراہ البغدادی کے نائب کو عراقی عدالت سے سزائے موت کا حکم

20  ستمبر‬‮  2018

بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک)عراق کی ایک فوج داری عدالت نے شدت پسند گروپ داعش سے تعلق رکھنے والے ایک جنگجو کو سزائے موت دینے کا حکم دیا ہے۔ جنگجو کمانڈرداعش میں اہم عہدوں پر فائز رہا ہے اور اسے تنظیم کے سربراہ ابو بکر البغدادی کا نائب قرار دیا جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کی جوڈیشل کونسل کے ترجمان عبدالستار بیرقدار نے ایک بیان میں بتایا۔

الکرخ کی فوج داری عدالت نے دہشت گرد اسماعیل العیثاوی کو دی ایک دوسری عدالت کی طرف سے دی گئی سزائے موت برقرار رکھی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ العیثاوی کو دہشت گردی کے جرائم میں ملوث ہونے پر سزائے موت دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اسماعیل العیثاوی داعش میں اہم عہدوں پر فائز رہا ہے۔ اس نے داعش کی قائم کردہ الافتاء کمیٹی اور تنظیم کے درسی اور تعلیمی نظام کیلیے قائم کردہ کمیٹی کے رکن کے طورپر بھی کام کیا۔وہ عراق سے فرار ہوکر شام چلا گیا تھا جہاں اس نے وہاں کے قبائل کے ساتھ اپنے تعلقات قائم کیے۔ وہاں سے ترکی فرار ہوگیا۔ عراق اور شام میں داعش پر سرزمین تنگ ہونے کے بعد ترکی میں بھی اس کا تعاقب کیا گیا اور ترکی انٹیلی جنس کی معاونت سے اسے حراست میں لیا گیا تھا۔خیال رہے کہ عراقی انٹیلی جنس حکام نے 15 فروری کو بتایا تھا کہ ترکی، عراق اور امریکا کی مشترکہ کوششوں سے داعش کے ایک سینیر کمانڈر کو ترکی میں گرفتاری کے بعد بغداد منتقل کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…