بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے،بھارتی روپے کی قدر میں تباہ کن کمی،کھلبلی مچ گئی

18  ستمبر‬‮  2018

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) میں سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے، مارکیٹ 800 پوائنٹس کی کمی کی وجہ سے شدید مندی کا شکار ہوگئی، بینچ مارک انڈیکس میں 800 پوائنٹس کی کمی کے باعث سرمایہ کاروں کو 2.72 لاکھ کروڑ ( 27 کھرب 20 ارب روپے ) کا نقصان ہوا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اسٹاک مارکیٹ بینچ مارک بی ایس ای سینسیکس آج (18 ستمبر ) کو خام تیل کی قیمتوں اور حالیہ تجارتی تناؤ کی وجہ سے 2 سو 95 پوائنٹس یا 0.78 فیصد کمی کے

بعد 37290.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔بھارتی روپے اور حالیہ تجارتی جنگ کی وجہ سے سرمایہ کاری میں کمی آئی اور گزشتہ روز بی ایس ای میں 505.13 پوائنٹس یا 1.33 فیصد کمی آئی تھی۔اسٹاک میں اچانک تیزی سے کمی آنے کی وجہ سے بی ایس ای کی فہرست میں شامل کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں واضح کمی دیکھنے میں آئی اور گزشتہ 2 روز کے دوران ان کمپنیوں کی سرمایہ کاری 2 کروڑ 72 لاکھ روپے سے ایک کروڑ 53 لاکھ روپے تک جا پہنچیں۔اس حوالے سے جیوجت فنانشل سروسز لمیٹڈ کے سربراہ ونود نائر کا کہنا تھا کہ ’ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ بڑھا ہے۔‘امریکا اور چین کے درمیان جاری حالیہ تجارتی ٹیرف تنازعات اور بھارتی روپے کی کم ہوتی قدر کی وجہ سے بھی سرمایہ کاروں کو نقصان پہنچا ہے۔30 شیئرز میں سے 24 اسٹاک خسارے کے ساتھ ختم ہوئے جس میں ایس بی آئی ، ٹاٹا موٹرز ،بجاج آٹو اور ایکسس بینک کے شیئرز شامل تھے۔بھارتی اسٹاک ایکسچنج میں ایک ہزار 8 سو 5 اسٹاک کم ہوئے جبکہ 8 سو 81 میں اضافہ ہوا اور ایک سو 62 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،جن میں زیادہ سے زیادہ ایک سو 40 اسٹاک اپنے 52 ہفتوں کی کم ترین سطح تک جاپہنچے۔۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…