ایران میں مجرم کو کرین کے ذریعے سرعام پھانسی، ہولناک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

17  ستمبر‬‮  2018

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک )ایران میں ایک نوجوان شخص کو کرین کے ذریعے سفاکانہ انداز میں سرعام پھانسی پر لٹکانے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنان نے سوشل میڈیا پر اس کو پھانسی دینے کی ویڈیوشیئر کی ہے۔انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس شخص کو ایران کے جنوبی شہر مرودشت میں سرعام کرین کے ذریعے تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا۔یہ بتایا گیا ہے کہ پھانسی والے شخص کی عمر 26 سال تھی ۔وہ گذشتہ 13 سال سے جیل میں قید تھا۔

اس کو جب گرفتار کیا گیا تھا تو اس وقت وہ ایک نوعمر لڑکا تھا اور اس کی عمر 13 سال کے لگ بھگ تھی۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس سے اتنی کم عمری میں کیا سنگین جرم سرزد ہوا تھا۔اس کی پھانسی کے منظر کو دیکھنے کے لیے سیکڑوں افراد جمع ہیں۔ویڈیو میں پس منظر میں بعض عورتوں کی رونے کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں اور ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مصلوب شخص کی رشتے دار ہیں۔وہ اس انداز میں پھانسی دینے کے عمل کی مذمت کررہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…