فلپائن میں رواں برس کا پندرھواں شدید ترین سمندری طوفان،25 افراد ہلاک

16  ستمبر‬‮  2018

منیلا(انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں آنے والے سمندری طوفان منگکھٹ کے کے آنے کے بعد حکام جانی اور مالی نقصانات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ طوفان ہفتہ کو فلپائن کی حدود میں داخل ہوا تھا۔ تاحال25 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے تاہم سڑکوں کی بندش اور رابطے منقطع ہونے کے باعث شہری علاقوں میں طوفان کے اصل نقصانات مکمل طور پر واضح نہیں ہیں۔

زرعی صوبے کاگیان میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچے کا اندیشہ ہے۔900 کلو میٹر کی رفتار سے بارش اور طوفانی ہواؤں والا یہ طوفان اب جنوبی چین کی طرف بڑھ رہا ہے۔طوفان کے باعث شمال مشرقی جزیرے لوزون میں بگاؤ میں زمین سرکنے کے واقعات پیش آئے۔یہ سمندری طوفان 2018 کا شدید ترین طوفان تھا تاہم زمین پہنچنے پر اس کی شدت قدرے کم ہو چکی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلپائنی حکام نے بتایاکہ کاگیان کے صوبائی دارالحکومت میں تقریباً سبھی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔صدر کے سیاسی مشیر فرانسس ٹولینٹینو نے بتایا کہ زرعی صوبے میں فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ان کے اندازے کے مطابق چاول اور مکئی کی تیار فصلوں میں سے محض پانچ فیصد کی کٹائی ہو پائی تھی۔فلپائن میں ریڈ کراس کے چیئرمین رچرڈ گورڈن نے بتایا کہ آنے والے طوفان کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ہوا کے بعد بارش آتی ہے اور اس کے بعد پانی تو اس کا مطلب ہے کہ ابھی ہمیں سیلاب کا سامنا ہوگا۔یہ طوفان منگل تک کمزور پڑنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…