بھارت کو نشانہ بنانے کیلئے چین نے دنیا کا پہلا ایسا راکٹ تیار کر لیا کہ مودی سرکاری میں ہلچل مچ گئی

9  ستمبر‬‮  2018

بیجنگ(آئی این پی)چین نے زمین سے زمین پر مار کرنے والا دنیا کا پہلابرقی مقناطیسی راکٹ تیار کر لیا ہے۔اسی لیے یہ راکٹ تبت کے دوردراز علاقوں میں ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔چین کو یقین ہے کہ یہ راکٹ ’’دنیا کی چھت‘‘سے چین کے حریف بھارت کے مرکزی شہروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔چین اس راکٹ کو لانچ کرنے کیلئے پہلی برقی مقناطیسی ریل گنز کا ٹیسٹ کر رہا ہے۔چینی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ

یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا دنیا کا پہلا برقی مقناطیسی تباہ کن ہتھیار ہوگا۔جسے دنیا کے سب سے بلند مقام تبت کی چوٹیوں سے بھارت کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔یہ برقی مقناطیسی راکٹ ایک باقاعدہ راکٹ کے مقابلے میں زیادہ درست طور پر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ میزائل کی نسبت بہت زیادہ سستا بھی ہے۔اس منصوبے پر کام کرنے والے ایک سائنس دان ہین جن لی نے سرکاری جریدے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کو بتایا کہ اس ہتھیار کی رینج اور ٹیکنیکل تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں،تاہم یہ برقی مقناطیسی ہتھیار راکٹ کو لانچنگ سٹیج سے ابتدا میں ہی رفتار بہت زیادہ تیز کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔سائوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ دنیا کا اپنی قسم کا پہلا منصوبہ ہے اور یہ پروگرام کے مطابق بڑی کامیابی کے ساتھ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔تاہم سائوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ یہ سوال ضرور کرتا ہے کہ بھارت جو کہ ایک ایٹمی طاقت ہے اپنے شہروں پر اس طرح کے حملوں کا کیا جواب دیگا۔۔؟

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…