ہمیں بہادرلوگ پسند ہیں اور آپ نے ۔۔۔! پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ملاقات کے دوران مجھے کیا کہا؟ پاکستان کادورہ کرنیوالے بھارتی کرکٹر سدھو کے انکشافات

20  اگست‬‮  2018

نئی دہلی (آئی این پی ) سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایسی شاندار مہمان نوازی کی کہ پاوں زمین پرنہیں لگنے دئیے۔نوجوت سنگھ سدھو نے وطن واپس لوٹ کر بھی پاکستان کی مہمان نواز کی تعریفوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ وہ پیر کے روز عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد واپس بھارت لوٹ چکے ہیں۔ بھارت واپسی پر ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ انہوں نے حلف برداری کی تقریب میں مجھے دیکھ کرجھک کرسلام کیاتو میں نے بھی

دل پر ہاتھ رکھ کر جواب دیا۔انٹرویو میں انہوں نے آرمی چیف سے ہونے والی گفتگو کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آرمی چیف نے مجھ سے کہا کہ ہمیں بہادرلوگ پسند ہیں اور آپ نے یہاں آکر بہت بہادری کا مظاہر ہ کیا ہے۔یاد رہے کہ سابق بھارتی کرکٹرکا شمار عمران خان کے دوستوں میں ہوتا ہے وہ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر پاکستان آئے جہاں وہ میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بنے،انہوں نے بھارت واپسی پرلاہور کے ٹکسالی بازار سے خریداری کی جہاں شہریوں نے انہیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنوائیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…