عمران خان کی تقریب حلف برداری ،بھارت کی پاکستان کے خلاف سازش ،اہم شخصیات کو ٹاسک سونپ دیاگیا، خبر رساں ادارے کے سنسنی خیز انکشافات

14  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارتی ٹی وی چینل زی ٹی وی کی ٹیم نے پاک فوج کو بدنام کرنے کی غرض سے پاکستان آنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد نئے پاکستانی وزیراعظم کی حلف برداری کے نام پر ویزوں کے حصول کیلئے اپنے سابق ملازم یوسف بیگ مرزا کو متحرک کر دیا ، سابق ایم ڈی پی ٹی وی زی ٹی وی سمیت دیگر بھارتی اداروں کے صحافیوں کو ویزے دلانے کیلئے سرگرم ہو گئے ۔

خبر رساں ادارے این این آئی کے ذرائع کے مطابق یوسف بیگ مرزا نے 22 جنوری 1998 ء کو پی ٹی وی جائن کیا ، اس سے قبل وہ بھارتی ٹی وی زی انٹر نیشنل میں خدمات سرانجام دیتے رہے ، انکی طرف سے فراہم کردہ سی وی کے مطابق انہوں نے زی ٹی وی میں جنرل مینجر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے عہدوں پر کام کیا۔ انہوں نے اپنی تعلیمی قابلیت لندن سے ایم بی اے بتائی تاہم انہوں نے کسی ادارے کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی انہوں نے ریکارڈ کیلئے تعلیمی سرٹیفیکیٹس یا ڈگریز فراہم کیں ۔ پی ٹی وی کی ملازمت اختیار کرنے کے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ کے دوران انہوں نے اس وقت کے وزیر سے میڈیا سے متعلق اخراجات کیلئے سیکرٹ فنڈز حاصل کرنا شروع کر دیئے حالانکہ وہ ایم ڈی پی ٹی وی کی حیثیت سے ایسی کسی سرگرمی کے مجاز نہیں تھے ۔ وہ صوابدیدی فنڈ کے نام پر بھی بھاری رقوم وصول کرتے رہے ۔ اس وقت کے چیئرمین پی ٹی وی پرویز رشید بھی سیکرٹ فنڈ کی رقوم وصول کرتے رہے ۔ جولائی 1999 ء میں ایک برطانوی اخبار میں پاک فوج کیخلاف ایک اشتہار شائع ہوا دلچسپ امر یہ ہے کہ مذکورہ اشتہار کی اشاعت سے قبل یوسف بیگ مرزا ادارے کی اسائنمنٹ کے نام پر برطانیہ گئے ۔ مذکورہ اسائنمنٹ کی نوعیت اب تک ایک راز ہے ۔ بعدازاں مذکورہ اشتہار کا کس طرح سے جواب دیاجائے کے موضوع پر

ہونیوالے ایک مباحثے کے دوران یوسف بیگ مرزا نے میڈیا اداروں کے سربراہوں کے سامنے یہ موقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ دو ممالک کی افواج سے متعلق ہے اور اس فورم کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ یوسف بیگ مرزا نے پی ٹی وی چھوڑنے کے بعد ایک نجی چینل جائن کیا جہاں اطلاعات کے مطابق ان کی ذمہ داریاں بھارت اور بھارتی تعلیمات کافروغ تھا۔ مذکورہ ذمہ داریوں کے حوالے سے اب تک واضح طور پر کچھ سامنے نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق زی ٹی وی کی ٹیم نے پاک فوج کو بدنام کرنے کیلئے

چھپ چھپا کر پاکستان آنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد انہوں نے اپنے سابق ملازم یوسف بیگ مرزاکو ایک بار پھر متحرک کر دیا ہے تاکہ پاکستان کے نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کی کوریج کے نام پر پاکستان کے ویزے حاصل کئے جا سکیں ۔ذرائع کے مطابق یوسف بیگ مرزا زی ٹی وی اور دیگر اداروں کے بھارتی صحافیوں کو ویزا دلانے کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں ۔ ذرائع کے مطابق 9 سال تک ایم ڈی پی ٹی وی رہنے والے یوسف بیگ مرزا کئی مالیاتی اور اخلاقی سیکنڈلزمیں ملوث رہے ۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…